فتاویٰ جات: متفرقات
فتویٰ نمبر : 609
(73) مباہلین کی ہلاکت ضروری ہے یا بعض کی
شروع از عبد الوحید ساجد بتاریخ : 29 April 2012 12:59 PM

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیافریق کاذ ب کےتمام مباہلین کی ہلاکت ضرور ی ہے یابعض کی ؟اور اگرفریق صادق  سے چندآدمی جوفریق مخالف  کے ہلاک شدگان سے کم  ہوں  ہلاک ہوجائیں  تو کیایہ ضروری بات تونہیں ؟ا زراہِ کرم کتاب وسنت کی روشنی میں جواب دیں جزاكم الله خيرا


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

دراصل قطعی طورپرفیصلہ کن مباہلہ نبی کا ہوتاہے اس کے بعد درجہ جیسے کوئی صاحب کمال ہو اس کا مباہلہ صدق کذب کا معیاربن سکتاہے۔ عوام کے مباہلہ کا چنداں اعتبارنہیں۔ کیونکہ مباہلہ دربارالٰہی میں ذمہ داری کی حاضری ہے۔ اورجس کی اپنی عملی حالت پست ہو وہ خدا کے ہاں ذمہ داری کااہل نہیں کہ خدا اس کی رعایت کرتاہو؟دین جیسی  اہم شے کو اس سے وابستہ کردے ۔

وباللہ التوفیق

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الایمان، مذاہب، ج1ص157 

محدث فتویٰ



تبصرہ (0)
[Notice]: Undefined index: irsloading (cache/c62f257fe6ed43eb557019d638a0d780.php:75)