سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(217) کوئی جاندار آج سے سو برس تک زندہ نہیں رہ سکتا

  • 6005
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1390

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا یہ حدیث صحیح ہے کہ کوئی جاندار آج  سے سو برس تک زندہ نہیں رہ سکتا۔ اگر واقعی اس کا مطلب یہی ہے  تو عیسیٰ ؑ ارشاد نبوی کے بعد اب تک کیوں کر زندہ رہ سکتے ہیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ حدیث صحیح ہے۔ مگر اس کا حضرت عیسیٰؑ کی وفات سے کوئی تعلق نہیں۔ کیونکہ اس میں حضورﷺ نے فرمایا ہے جو جاندار آج کے دن زمین پر زندہ ہے۔ وہ آج سے سو سال تک زندہ نہ رہے گا۔ اس حدیث میں (زمین )  کا لفظ موجود ہے۔ اور حضرت عیسیٰؑ تو زمین پر موجود نہیں  اس لئے وہ اس میں نہ آیئں گے اور نہ  آئندہ کے لئے عام قانون ہے۔ کہ کوئی شخص سو سال سے زیادہ زندگی نہ پائے گا۔ بلکہ جس روز حضورﷺ نے فرمایا اس روز سے سو سال تک یہ حکم ہے۔ چنانچہ یہ پیش گوئی پوری ہوگئی۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 395

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ