فتاویٰ جات: متفرقات
فتویٰ نمبر : 605
(69) شیاطین کاجکڑسے جانااورستاروں کاٹوٹنا
شروع از عبد الوحید ساجد بتاریخ : 29 April 2012 11:50 AM

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قرآن شریف میں آتاہے کہ تارے شیطانوں کے لیے راجم ہیں ۔چواڑے مارے جاتے ہیں اورحدیث میں آتاہے کہ رمضان میں سب شیطان قیدکیے جاتے ہیں ۔مگرتارے اس طرح بدستورٹوٹتے رہتے ہیں ۔ان کے ٹوٹنے کی وجہ بیان کی جائے ؟ا زراہِ کرم کتاب وسنت کی روشنی میں جواب دیں جزاكم الله خيرا


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

حدیث میں ہے سرکش شیطان جکڑے جاتے ہیں ۔سارے نہیں ملاحظہ ہومشکوۃ کتاب الصوم پس اب کوئی اعتراض نہیں ۔

وباللہ التوفیق

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الایمان، مذاہب، ج1ص156 

محدث فتویٰ



تبصرہ (0)
[Notice]: Undefined index: irsloading (cache/c62f257fe6ed43eb557019d638a0d780.php:75)