سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(180) کیا امام ابو حنیفہ تابعی نہیں؟

  • 5968
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1971

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

امام ابو حنیفہ  کو بہت سے علماء تابعی کہتے ہیں۔ مگر مولانا نزیرحسین دیلوی نے لکھا ہے کہ تابعی ہوناان کا ثابت   نہیں۔ یہ کیابات ہے۔ ؟۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تابعی کی تعریف یہ ہے کہ جس نے باایمان صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھااس طرح کا دیکھنا ثابت نہیں۔ جن لوگوں نے کہا وہ اس بنا پر کہا ہے کہ امام صاحب کے دور میں چند صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین زندہ تھے۔ تو ملاقات ہوئی ہوگی یہ حسن ظن ہے۔ اس لئے حضرت میاں صاحب دہلوی نے جو لکھا ہے۔ وہ صحیح ہے۔

 

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

جلد 01 ص 369

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ