سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(175) تعزیہ کی مجالس میں جا کر کھیلنا کودنا

  • 5963
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 687

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید ماہ محرم کے عشرہ کے دنوں میں تعزیہ کی مجالس میں  جا کر کھیلتا کودتا ہے۔ ازروئے قرآن وحدیث ایسے کھیلوں میں زید کا جانا جائز ہے۔ یا نہیں۔ اورزید اس کو ثواب یا جائز سمجھ کر نہیں جاتا۔ فقط اس نیت سے جاتا ہے۔ کہ محرم کی مجلسوں  میں ہندو اور مسلمان سب جاتے ہیں۔ اس لئے مسلمانوں کا زور ہندوں پر غالب رہے۔ اور ہندو مغلوب رہیں۔ اور آئندہ اسلام میں ہندو قوم کو کوئی قسم کا خلل یا زور نہ پہنچایئں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تعزیہ وغیرہ کی مجلس میں کسی نیت سے جانا بھی جائز نہیں۔ قرآن مجید اور حدیث شریف میں منع ہے۔ لَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ﴿٢سورة المائدة

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

جلد 01 ص 368

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ