سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(159) شرع میں عالم کی کیا تعارف ہے؟

  • 5947
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1111

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا تعریف ہے شرع میں عالم کی یعنی کم از کم کہاں تک علم حدیث اور فقہ حاصل  کیا ہو۔ جس سے کہ عالم ہونے کا مستحق ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عالم کے دو  درجے ہیں۔ ایک وہ جواتنے احکام کو بدلائل جانتا ہو جو اس پر وارد ہوئے ہیں یعنی ذاتی چاہے از قسم عبادت ہوں۔ یا از قسم تمدن وغیرہ۔ دوم وہ جو اپنے احکام کے علاوہ ان احکام کو بھی بدلائل جانے جو مسلمانوں پر عائد ہوتے ہیں۔ مثلا احکام سیاست جہاد وغیرہ یہ سب تعریف اس حدیث سے استنبط ہے۔ جس میں آپﷺ نے علماء امت کو زمین کے قطعات سے تمثیل دی ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

جلد 01 ص 361

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ