سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(147) پردہ نشین عورتوں کا مرشد کی زیارت کے لئے جانا

  • 5933
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 886

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر پردہ نشین عورتیں اپنے گھر سے بغیر اجازت وارث کسی فاصلہ پر فاحشہ عورتوں کے ساتھ شامل ہو کر مرشد کی زیارت کرنے کے لئے جاویں تو ایسی عورتوں کے لئے حکم کیا ہے۔ اگرایسی عورتوں کے مرد خبر ملنے پر خاموش ہوجاویں۔ تو اس حالت میں مرد خواہ خواہ عورت ک ےلئے شرعی حکم کیا عائد ہوسکتاہے۔ اور کوئی ہمسایہ والا عزیز اس عورت کو مانع ہوسکتا ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بحکم حدیث شریف ایسی عورت بدکار۔ خاوند اس کا دیوث ہے ۔ قرآن مجید میں عورتوں کو حکم ہے

 وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَىٰ ﴿٣٣سورة الأحزاب

’’اپنے گھروں میں رہو۔ اور پہلی کفر رسم کی طرح باہر مت پھرو‘‘ ہمسایہ بلکہ ہر ایک مسلمان کا فرض ہے۔ کہ عورتوں کو ایسے کام کرنے سے منع کرے۔ حدیث شریف میں ہے۔ جو کوئی ناجائز کام دیکھے اس کو روکے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 01 ص 356

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ