سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(130) کتابیہ میں مجوسیہ شامل ہے یا نہیں؟

  • 5916
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 990

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کتابیہ میں مجوسیہ شامل ہے یا نہیں؟ آجکل بہت سے عیسائی سائنس وغیرہ کے اثرات سے سوائے نام کے درحقیقت عیسائی نہیں بلکہ تمام  مذہبی کتابوں کو اچھا اور نبیوں رشیوں کو مجدد یا ریفارمر خیال کرتے ہیں۔ لہذا اس قسم کی عیسائی عورت سے نکاح جائز ہوگا یا نہیں دوم اسی خیال کی اگر ایک مجوسی عورت ہے (پارسی) اس سے شادی جائز ہوگی یانہیں حالانکہ خالق ارض وسماء کو ایک مانتی ہو اور آگ کی پرستش غیر مذہب فضول سمجھ کر اس کے خاندان میں سے ہٹائی گئی ہو۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مجوسی کو کتابی کہنے کا ثبوت قوی نہیں ہے۔ عیسائی چاہے مذہب کے احکام سے کتنے بے خبر ہوں۔ مگر ان کو دعویٰ ہوتا ہے کہ ہم عیسائی ہیں۔ اس لئے دنیاوی احکام سے ان کو اس مقوم میں شمار کیا جاتا ہے۔ ورنہ یوں تو مسلمان بھی بہت سے بے خبر ہیں۔ بس  عیسائی کتابی ہیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 01 ص 348

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ