سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(77) ارہاص معجزہ کرامت وغیرہ کا مفہوم

  • 5859
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 1950

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ارہاص معجزہ کرامت معرفت استدراج وغیرہ کا مفہوم ایک ہی ہے یا الگ الگ بشق اہول معجزہ جو دلیل نبوت کہا جاتاہے۔ جس سے خاص انبیاء علھیم السلام ممتاز ہیں۔ یہ اور وہ شخص جس کی معاشرت ٹھیک اور اس سے استدراج صادر ہو۔ ان کے مفہوم اور وقعت حقیقی میں آیا کچھ فرق ہے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ارباصا ستدراج وغیرہ مشق کے نتیجے ہیں معجزہ مشق کا نتیجہ نہیں بلکہ وہبی طریق سے فوری ہوجاتا ہے۔ یہاں تک کہ جس نبی کی معرفت معجزہ ہوتا ہے۔ اس کو ایک منٹ بلکہ سیکنڈ بھر بھی پہلے خبر نہیں ہوتی۔ اور کرامت تو ما تحتی نبوت کا نتیجہ ہے۔ اس لئے علماء کلام کہتے ہیں۔ کہ ولی کی کرامت در حقیقت اس نبی کا معجزہ ہوتی ہے جس نبی کا وہ تابع ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 223

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ