سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(63) یاجوج ماجوج اور دجال کے بارے میں

  • 5842
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1151

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

رسول اللہ ﷺ کے زمانہ مبارک میں بعض صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین  نے دجال کو ایک جزیرے میں زنجیروں سے  جکڑا ہوا دیکھا۔وہ جزیرہ کون سا ہے اب تو دنیا کا کونہ کونہ معلوم ہوچکاہے۔ اور کیا  یاجوج اور ماجوج اکھٹے ہی خروج کریں گے۔یا علیحدہ علیحدہ اور یہ نسل انسانی ہے یا جن بھوت؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

پوری دنیا کی تلاش ابھی تک نہیں ہوئی۔(وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ ۚ )﴿٣١سورة المدثر.... (ياجوج ماجوج) حضرت مسیح علیہ السلام کے زمانے میں نکلیں گے۔اور ان ہی کے زمانے میں مریں گے۔دجال بھی ان ہی کے ہاتھ سے قتل ہوگا۔یہ قومیں نسل انسانی سے ہیں۔حدیثوں میں ایسا ہی آیا ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 01 ص 205

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ