سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(40) ماہ محرم میں حجامت میں حجامت بنوانا

  • 5819
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 921

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ماہ محرم میں حجامت بنوانا نئے کپڑے پہننا شادی کرنا جائز ہے۔ یا ناجائز؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جائز ہے منع کرنے کوئی دلیل نہیں(3 ربیع الاآخر 1365ہجری)

تشریح

دعویٰ سنت و جماعت کے ر امی رسد کہ استقامت براں طریقہ داشتہ باشد کہ رسول خدا ﷺ فرمود۔ ماانا علیہ واصحابی۔ وارتکاب تعزیہ پرستی۔ وساختن ضرائج و علم وغیرہ۔ و آوردن از جائے گل وبالائے چبوترہ نہادہ نعش سبطین رسول الثقلین قرار دادن تعظیم وتکریم اں نمود براں چیز ہائے مثل شربت ومالیدہ شیرینی و گل وسہرہ دشتہ فاتحہ براں ودرود خواندن وایں امور مذکورہ رامو جب نجات اخروی ووسیلہ ترقی درجات وانجام مقاصد وبراآمدن مطالب دنیوی داستن ودیگر حرکات نامشروعہ نمودن متزم مخالفت و مشتاقت جناب سید المرسلین واتباع غیر سبل مومنین واعراض وتولی از طریقہ مسلمین است کہ موجب سخط خداد مستحق دخول آتش جہنم است۔ الی آخرہ۔ (فتاویٰ نزیریہ ج1 ص170)

خلاصہ

اس عبارت کا یہ کہ تعزیہ اور اس کے لوازمات علم شدے وغیرہ بنانا اور ان کا احترام کرنا اور شربت و مالیدہ شیرینی وغیرہ ان پر چڑھانا۔ اور دروددلانا اور ان کاموں کو دارین کی کامیابیوں کا وسیلہ جاننا۔ یہ سارے افعال سراسر ناجائز حرام اورصریح اللہ اور رسولﷺ کے خلاف ہیں۔ اہل سنت والجماعت کے واسطے ہر گز لائق نہیں کہ ایسے بدعی کاموں کے مرتکب ہوکر خدا اور رسولﷺ کے غضب میں گرفتار ہوں اور آگ دوزخ کو اپنے لئے ضروری قرار دیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 01 ص 181

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ