سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(48) کیا جلسے اور کانفرنسیں منعقد کرنا بدعت ہے

  • 5790
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 2114

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا توحید کانفرنس ، سیمنار ، سیرت کانفرنس، ختم بخاری سیمنار وغیرہ وغیرہ بدعت میں شمار نہیں ہے ؟ اکثر اہلحدیث بھائی اس طرح کے پروگرام کروا رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے اہل بدعت ہم پر الزام دیتے ہیں کہ اگر یہ سب بدعت نہیں تو ہمارے میلاد ، عرس ، قل ، چالیس کو بدعت کیوں کہتے ہو۔ برائے کرم قرآن و سنت کی روشنی ان امور کو واضح کر دیں ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جلسے اور کانفرنسیں منعقد کرنا بدعت کے زمرے میں نہیں آتے ،کیونکہ یہ جلسے بطور جلسہ نیکی کی نیت سے منعقد نہیں کئے جاتے کہ جلسہ منعقد کرنے کا اتنا ثواب ہے،جو نہ کرے اس کو اتنا گناہ ہے،بلکہ یہ تو تبلیغ دین کے ذریعے کے طور پر منعقد کئے جاتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ ان جلسوں کے لئے کوئی متعین تاریخ نہیں دی جاتی ، بلکہ حسب ظروف آگے پیچھے ہوتے رہتے ہیں۔ان جلسوں میں زیادہ سے زیادہ یہ ہوتا ہے کہ لوگوں کو اکٹھا کر کے قرآن و حدیث سنا دیا جاتا ہے ،اور ایسا کرنا نبی کریم سے بھی ثابت ہے۔

اس کے برعکس میلاد ،عرس وغیرہ کو بطور میلاد اور عرس ہی نیکی سمجھا جاتا ہے،اور پھر ان کا انکار کرنے والوں کو برا بھلا کہا جاتا ہے،نیز ان کی باقاعدہ تاریخ متعین ہوتی ہے۔اور ان میں متعدد خلاف شرع امور انجام ديئے جاتے ہیں۔ اصل بات عقیدے اور نیت کی ہے کہ آپ ان امور کو کس نیت سے انجام دے رہے ہیں

ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ

جلد 01 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ