فتاویٰ جات: احکام و مسائل
فتویٰ نمبر : 56
(155) قرآن پڑھنے کا ثواب
شروع از بتاریخ : 21 September 2011 10:07 AM
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیا قرآن سننے کا ثواب ،پڑھنے کے ثواب  کی نسبت زیادہ ہے۔ ؟ کیا قرآن کی تلاوت کرتے وقت سلام کا جواب دینا لازمی ہے ۔؟ مثلا اگر مسجد میں بیٹھ کر قرآن پڑھ رہے ہوں تو کوئی فرد آکر سب کو سلام کہے تو باقی افراد اس کا جواب دے دیں پھر قرآن پڑھنے والے کو بھی جواب دینا ضروری ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرآن پڑھنے کا اجر زیادہ ہے کیونکہ پڑھنے والا سن بھی رہا ہوتا ہے اور پڑھ بھی رہا ہوتا ہے جبکہ سننے والا صرف سن رہا ہوتا ہے۔

کیا قرآن کی تلاوت کرتے وقت سلام کا جواب دینا لازمی ہے۔؟

لجنہ دائمہ کے مطابق لازم نہیں ہے بلکہ افضل عمل ہے کہ سلام کا جواب بھی دے اور اس کے بعد دوبارہ تلاوت شروع کر لے۔مثلا اگر مسجد میں بیٹھ کر قرآن پڑھ رہے ہوں تو کوئی فرد آکر سب کو سلام کہے تو باقی افراد اس کا جواب دے دیں پھر قرآن پڑھنے والے کو بھی جواب دینا چاہیئے یا نہیں؟لازم نہیں ہے، افضل ہے۔

ھذا   ما عندی  واللہ اعلم بالصواب

 

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 2 کتاب الصلوۃ



تبصرہ (0)
[Notice]: Undefined index: irsloading (cache/c62f257fe6ed43eb557019d638a0d780.php:75)