سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(15) امام ابوحنیفہ اور ان کے شاگردوں میں اختلاف کے وقت ترجیح

  • 519
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-19
  • مشاہدات : 2485

سوال

 

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ اور ان کے شاگردوں میں اختلاف کے  وقت ترجیح کس کو ہوگی ؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

عبادات میں ہمیشہ فتوی امام ابوحنیفہ﷫ کے قول پر ہوگا۔ اور مسائلِ ذوی الارحام میں امام محمد﷫کے قول پر۔ مسائل وقف اور شہادات میں امام ابو یوسف کے قول پر اور سترہ مسئلوں میں امام زفر﷫ کے قول پر۔ چنانچہ رد المختار جلد 1 ص 53 اور جلد 3 ص 405 میں اس کی تصریح ہے۔ مگر صیاغی﷫ اس کے خلاف ہیں۔ وہ نماز میں صرف امام ابو حنیفہ﷫ کے قول پر فتوی دیتے تھے۔ باقی مسائل خواہ عبادات ہوں یا غیر عبادات سب میں امام ابو یوسف﷫ اور امام محمد﷫ کے قول پر فتوی دیتے تھے۔ ملاحظہ ہو رد المحتار 1ص 161 ۔ 

 

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 01 

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ