سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(840) کیا عورت اپنے محلہ یا کہیں دوسری جگہ تقریر..الخ

  • 5208
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 1151

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عورت اپنے محلہ یا کہیں دوسری جگہ تقریر کی یادرس کی صورت میں تبلیغ کر سکتی ہے؟ آپ قرآن و حدیث کی روشنی سے بمع دلائل جواب دے کر عندا اللہ ماجور ہوں۔ کیا عورت کا تقریر کرنا کہیں سے ثابت نہیں یا کہ جہالت دور کرنے کے لیے اور علم پھیلانے کے لیے تقریر کرنے کی رُخصت ہے؟   (محمد یعقوب ولد محمد حسین)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شرعی حدود کی پابندی میں عورت قرآن و حدیث کی تعلیم و تبلیغ کا کام کر سکتی ہے ۔ امہات المؤمنین رضی اللہ عنہن کے پاس عورتیں آ کر مسائل دریافت کرتیں تو وہ انہیں بتا دیتیں ، بسا اوقات ان کے دریافت کردہ مسائل کو رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم پر پیش کرتیں پھر تعلیم و تبلیغ سے متعلق آیات و احادیث میں عورتیں بھی تبعا مخاطب ہیں نیز دین اسلام مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے ہے تو اس کی تعلیم و تبلیغ بھی دونوں کے لیے ہے ۔ البتہ عورت و مرد دونوں یہ کام بھی شرعی حدودو ہدایات کی پابندی میں کریں گے۔ واللہ اعلم   ۱۲، ۳، ۱۴۲۳ھ

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 800

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ