سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(821) غیبت اور چغلی میں کیا فرق ہے؟

  • 5189
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 3205

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

غیبت اور چغلی میں کیا فرق ہے؟ اور صدقہ اور خیرات میں کیا فرق ہے ؟ میرے کم علم کے مطابق تو غیبت اور چغلی ایک ہی ہیں اور صدقہ و خیرات بھی ایک ہی چیز کے دو نام ہیں    (قاری محمد یعقوب گجر)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

غیبت کا مطلب ہے : ((ذکرک أخاک بما یکرہ)) 3اس سے عام کہ غیبت کرنے والے کی غرض افساد فی  الناس ہو یا نہ۔ اور نمیمہ و چغلی میں غرض افساد بین الناس ہوتی ہے۔ تو ہر نمیمہ و چغلی غیبت ہے ولا عکس ہر غیبت نمیمہ و چغلی نہیں تو دونوں میں عموص خصوص مطلق والی نسبت ہے۔

عربی کے اعتبار سے صدقہ خاص نیکی ہے ، جبکہ خیرات تمام نیکیوں اور خیرکے کاموں وغیرہ پر بولا جاتا ہے ۔ تو ہر صدقہ ، خیرات میں شامل ہے ۔ جبکہ تمام خیرات صدقہ نہیں۔ اور اگر صدقہ کا معنی بھی ((کل معروف صدقۃ)) والا لے لیا جائے تو پھر دونوں میں کوئی فرق نہیں ۔ البتہ ہمارے اُردو پنجابی عرف میں عام طور پر خیرات کا لفظ صدقہ پر بولا جاتا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

3 مسلم،کتاب البر باب تحریم الغیبۃ۔

                                                         ۶،۹،۱۴۲۳ھ

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 787

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ