سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(691) مولانا صاحب تقریبا ۲ ماہ سے میں ان بیماریوں میں مبتلا ہوں..الخ

  • 5058
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-16
  • مشاہدات : 3325

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مولانا صاحب تقریبا ۲ ماہ سے میں ان بیماریوں میں مبتلا ہوں ڈپریشن ، ذہنی ٹینشن ، دل کی بیماریوں کی وجہ سے گھبراہٹ ہی گھبراہٹ رہتی ہے۔بیماریوں کی وجہ سے نہ سکون ملتا ہے نہ چین اور نہ نیند آتی ہے ۔ آپ اللہ سے میرے لیے دعا کریں کہ اللہ ہم سب کو ان بیماریوں سے شفا عطا فرمائے۔ بیماریاں یہ ہیں: تیزابیت ، پیٹ اور سینے میں جلن ، قبض ، گیس اور دل کا ہر وقت گھٹنا اور زیادہ تیز دھڑکنا ، معدے پر سوج بھی رہتی ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اللہ تعالیٰ آپ کی اور ہماری ہمہ قسم کی پریشانیاں اور بیماریاں دور فرمائے ۔ آمین یا رب العالمین۔ جو آپ نے اپنی کیفیت لکھی ہے اس کے لیے تو ذکر و دعاء کا اہتمام فرمائیں وہ ذکر و دعاء مندرجہ ذیل ہیں:

1…ہر نماز کے بعد قرآن مجید کی آخری تینوں سورتیں قل ھو اللہ احد…الخ ، قل اعوذ برب الفلق …الخ اور قل اعوذ برب الناس… الخ۔ کم از ایک دفعہ ضرور پڑھیں۔3 اوررات سوتے وقت باوضوء ہو کر دائیں کروٹ لیٹ کر دعاء :((اَللّٰھُمَّ اَسْلَمْتُ وَجْھِیَ اِلَیْکَ وَفَوَّضْتُ اَمْرِیْ اِلَیْکَ)) [وَالْجَاتُ ظَھْرِیْ اِلَیْکَ رَغْبَۃً وَّرَھْبَۃً اِلَیْکَ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجٰی مِنْکَ اِلاَّ اِلَیْکَ اَللّٰھُمَّ اٰمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِیْ اَنْزَلْتَ وَنَبِیِّکَ الَّذِیْ اَرْسَلْتَ]4 [’’اے اللہ1 تیرے ثواب کے شوق میں اور تیرے عذاب سے ڈرتے ہوئے میں نے اپنے آپ کو تیرے سپرد کر دیا اور تجھے اپنا پشت پناہ بنا لیا تجھ سے بھاگ کر کہیں پناہ نہیں مگر تیرے ہی پاس اے اللہ1 میں اس کتاب پر ایمان لایا جو تو نے اُتاری اور تیرے اس نبی پر یقین کیا جسے تو نے بھیجا۔‘‘] پڑھیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

2 بخاری؍کتاب التہجد؍باب صلاۃ النوافل جماعۃ۔                3 ابو داؤد؍ابواب الوتر؍باب فی الاستغفار۔

4 صحیح بخاری؍کتاب الوضوء ؍باب فضل من بات علی الوضوئ۔

نیز اس سے قبل قل ھو اللہ احمد … الخ تین مرتبہ ، قل اعوذ برب الفلق… الخ تین مرتبہ اور قل اعوذ برب الناس… الخ تین مرتبہ پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر پھونک لگا کر دونوں ہاتھ پورے بدن پر ملنے ہیں ، دو سری دفعہ پھر اسی طرح کرنا ہے تیسری دفعہ پھر اسی طرح کرنا ہے ۔ ان تین دفعات میں مذکورہ تینوں سورتوںمیں سے ہر ایک سورت نو دفعہ پڑھی جائے گی۔

2 … دعائ: ((اَللّٰھُمَّ اِنِیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْھَمِّ وَالْحُزْنِ وَ الْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَضَلَعِ الدَّیْنِ وَغَلَبَۃِ الرِّجَالِ))1 [’’اے اللہ! میں غم اور پریشانی سے تیری پناہ چاہتا ہوں عاجزی اور سستی اوربزدلی اور بخل اور قرضے کی زیادتی اور آدمیوں کے غلبہ سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔‘‘]وقتاً فوقتاً پڑھتے رہیں نماز کے پہلے اور دوسرے التحیات میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔اور نماز کے سجدوں میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔

3 … وقتاً فوقتاً اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر پڑھیں: ((بِسْمِ اللّٰہِ)) تین مرتبہ اور((أَعُوْذُ بِعِزَّۃِ اللّٰہِ وَقُدْرَتِہٖ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُوَ أُحَاذِرُ))  2[’’میں اللہ کے غلبے و قدرت کے ساتھ پناہ چاہتا ہوں اس تکلیف سے جسے میں پاتا ہوں اور اس سے بچنا چاہتا ہوں۔‘‘]سات مرتبہ۔ ان شاء اللہ العزیز آپ کی پریشانی و بیماری رفع ہو جائے گی باذن اللہ تبارک و تعالیٰ۔

اور دوسرے مندرجہ ذیل دواء استعمال فرمائیں بہت فائدہ ہو گا ۔ ان شاء اللہ تعالیٰ۔

سالٹ۲۲۵ گرام ، نوشادر ٹھیکری ۲۵ گرا م ، کلمی شورہ۲۵ گرام ، فولاد پتری ۲۵ گرام ، ہیر اکسیس۵ گرام۔

فولاد پتری کے علاوہ چاروں چیزیں دوری میں باریک کر لیں فولاد پتری بھی باریک کر سکتے ہیں اس کے بعد ان پانچوں چیزوں کو ایک بڑی روح افزا والی بوتل میں ڈال لیں اور بوتل کو گلاب کے عرق سے بھر کر خوب ہلائیںدوائی تیار ہو جائے گی۔ یہ دوائی خالی پیٹ نہ کھائیں۔ شام کا کھانا کھاتے ہی ایک دو چمچ پی لیں ، زیادہ مقدار میں مت پئیں۔ جب کھانے کے دو تین لقمے رہ جائیں تو دوائی پی لیں اور باقی ماندہ دو تین لقمے بعد میں کھائیں تاکہ منہ کا ذائقہ صحیح ہو جائے۔ دوائی پینے سے پہلے بوتل خوب ہلا لیں۔ کچھ دن دوائی استعمال فرمائیں اگر کمزوری محسوس ہو تو دوائی کا کچھ دن ناغہ کر لیں۔ دوائی کی ایک خوراک اپنی طبیعت کے پیش نظر کم یا زیادہ بھی کر سکتے ہیں۔ ان شاء اللہ العزیز یہ دوائی استعمال کرنے سے قبض اور گیس وغیرہ کی بیماریاں جاتی رہیں گی نیز جگر و معدہ کی اصلاح ہو جائے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1 صحیح بخاری؍کتاب الدعوات؍باب الاستعازۃ من الجبن والکسل۔

2 رواہ مسلم۔ مشکوٰۃ ؍کتاب الجنائز؍باب عیادۃ المریض الفصل الأوّل۔

گی ، پھر دل کی دھڑکن وغیرہ بھی ختم ہو جائے گی ، باذن اللہ تعالیٰ و توقیفہ ۔                   ۲۹؍۵؍۱۴۲۱ھ

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 694

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ