سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(587) ایک بھائی مجھے کاروبار میں شریک کرنا چاہتا ہے

  • 4955
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1570

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک بھائی مجھے کاروبار میں شریک کرنا چاہتا ہے ہم ان کو 5000/-روپے دیں گے وہ اس رقم کو اپنے کاروبار میں لگائے گا اور ہمیں بغیر کسی شرط کے ماہانہ منافع 1000/-دے گا۔کیا یہ منافع سود تو نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ نے جو صورت لکھی وہ سود کے زمرہ میں آتی ہے مضاربت کر لیں وہ درست ہے کہ نفع میں مضارب اور مال والا حصے متعین فرما لیں اور نقصان کی صورت میں خسارہ مال والے کے ذمے ہو گا مضارب کے ذمہ نہیں ڈالا جائے گا بشرطیکہ وہ امانت سے کام لے۔                                    ۲/۱۲/۱۴۲۱ھ


قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 495

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ