سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(419) نماز تسبیح کا کیا طریقہ ہے کیا یہ درست ہے؟

  • 4787
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 4063

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز تسبیح کا کیا طریقہ ہے کیا یہ درست ہے؟           (محمد شکیل ، فورٹ عباس)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز تسبیح چار رکعات ہیں۔ قیام ، فاتحہ اور دیگر قراء ت کے بعد پندرہ تسبیحات ، باقی ہر جگہ معروف وظیفہ کے بعد دس دس تسبیحات ہیں۔ ایک رکعت میں ۷۵ اور چار رکعات میں ۳۰۰ تسبیحات ہیں۔ تسبیح یہ ہے:

(( سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَآ إِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ ))1 یہ درست ہے۔

                                                                   ۱۲ ؍ ۱۰ ؍ ۱۴۲۱ھ

 1 ابو داود ؍ ابواب التطوع ؍ باب صلاۃ التسبیح ، ابن ماجۃ ؍ اقامۃ الصلاۃ ؍ باب ماجاء فی صلاۃ التسبیح ، امام ابن خزیمہ اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 350

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ