سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(178) مخلوط مال میں زکوٰۃ ہے یا نہیں۔

  • 3959
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1089

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرح متین اس مسئلہ میں کہ مال مخلوط مال طبیب ہے، یا خبیث اور مال مخلوط میں زکوٰۃ فرض ہے یا نہیں؟ اور ایسے مال سے اگر زکوٰۃ دی جائے، تو ادا ہو گی یا نہ؟ اور فقراء مساکین وغیرہ مصارف زکوٰۃ کو اس کا لینا جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مال مخلوط نہ طبیب ہے، نہ خبیث بلکہ مشتبہ ہے، زکوٰۃ مخلوط مال کی دینی چاہیے۔ (حررہ عبد الجبار بن عبد اللہ الغزنوی عفاء اللہ عنہما) (فتاویٰ غزنویہ ص ۱۱۳ جلد نمبر۱)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 7 ص 296

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ