سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(140) کیا فریق کا ذب کے تمام مباہلین کی ہلاکت ضروری ہے یا بعض کی ؟

  • 3922
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 982

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا فریق کا ذب کے تمام مباہلین کی ہلاکت ضروری ہے یا بعض کی ؟ اور اگر فریق صادق سے چند آدمی جو فریق مخالف کے ہلاک شدگان سے کم ہوں ہلاک ہو جائیں تو کیا یہ ضروری بات تو نہیں۔( ابو سعید عبدالرحیم مدرسہ شمسیہ عربیہ ویر وال)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دراصل قطعی طور پر فیصلہ کن مباہلہ نبی کا ہوتا ہے اس کے بعد درجہ بدرجہ جیسے کوئی صاحب کمال ہو اس کا مبالہ صدق کذب کا معیار بن سکتا ہے عوام کے مبالہ کا چندان اعتبار نہیں کیونکہ مباہلہ دربارِ الٰہی میں ذمہ داری کی حاضری ہے اور جس کی اپنی عملی حالت پست ہو وہ خدا کے ہاں ذمہ داری کا اہل نہیں کہ خدا اس کی رعایت کرتا ہو دین جیسی اہم شے کو اس سے وابستہ کر دے۔ ( عبداللہ امرتسری ذی الحجہ ۱۳۵۴ھ فتاویٰ روپڑی: جلد اول، صفحہ ۱۵۷)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 09 ص 333

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ