سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(111) مشہور ہے کہ جس عورت کے ہاں اولاد نہ پیدا ہو یا ..الخ

  • 3893
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1626

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ضلع سیالکوٹ میں ایک پورن کا کنواں ہے جس کے متعلق مشہور ہے کہ جس عورت کے ہاں اولاد نہ پیدا ہو یا ہو کر مر جاتی ہو وہ اگر وہاں جا کر نہائے تو اس کے ہاں اولاد پیدا ہونے لگتی ہے یا مرنے سے بچ جاتی ہے اور اٹھرا کی بیماری جاتی رہتی ہے میں نے بعض اچھے اچھے لوگوں کو اس عقیدہ میں مبتلا پایا ہے کیا یہ سچ ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ عقیدہ شرک میں داخل ہے کیونکہ اولاد تو اللہ پیدا کرتا ہے (یہب لمن یشاء الزکور) کسی دیوی دیوتا پیر ، پیغمبر ، درخت یا کنوئیں کے پانی میں یہ طاقت کہاں کہ وہ کسی کو اولاد دے یا بیماری سے شفا بخشے کوئی مسلمان یہ عقیدہ رکھ سکتا اور اگر رکھے تو مسلمان نہیں رہ سکتا۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 09 ص 281

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ