سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(87) قبر میں منکر نکیر کے سوال کے وقت رسولﷺ کا مردے کے پاس تشریف لانا؟

  • 3869
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 2508

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قبر میں منکر نکیر کے سوال کے وقت جناب رسول اللہﷺ کا مردے کے پاس تشریف لانا ثابت ہے یا نہیں؟ اور در صورتے کہ ثابت نہ ہو، تو جو شخص ایسا اعتقاد رکھے، ازروئے شریعت کے اس پر کیا حکم ہو گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

وقت سوال منکر نکیر کے حضرت ﷺ کا تشریف لانا کسی حدیث یا آثار سے ثابت نہیں، اور اعتقاد رکھنے ولاا اس کا گمراہ ہے۔ حررہ ابو الطیب محمد شمس الحق عفی عنہ۔ (سید محمد نذیر حسین) (ابو الطیب محمد شمس الحق: ۱۲۹۵)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 09 ص 195

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ