سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(77) بوقت دعا انبیاء علیہم السلام اور اولیاء کرام بزرگان دین کا واسطہ دینا..الخ

  • 3859
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 1235

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیا فرماتے ہیں علمائے دین اندریس مسئلہ کہ بوقت دعا انبیاء علیہم السلام اور اولیاء کرام بزرگان دین کا واسطہ دینا مثلاً زید بوقت دعا یہ کلمات کہے: اے اللہ رسول اللہﷺ کے طفیل یا سید عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے واسطے سے میرا فلاں کام کر دے یا میری یہ دعا قبول فرما۔ کسی صحیح مرفوع حدیث میں ہے یا نہیں؟ (سائل محمد شفیع خان پور علاقہ بہاول پور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دیو بندی جواب:۔۔۔ یہ سنت طریق نہیں ہے، نہ ضروری ہے:

﴿وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ...‎﴿١٨٦﴾‏ البقرة

اور گناہ بھی نہیں، اگر سوال اللہ تعالیٰ سے کرتا ہے اور اس واسطے کے ذکر کرنے کو قبولیت دعا کے لیے ضروری نہیں سمجھتا تو جائز ہے اور اگر یہ اعتقاد رکھے کہ بغیر اس واسطے کا ذکر کرنا ممنوع ہے۔ (محمد عبد اللہ درخواستی ناظم مدرسہ عربیہ خانپور)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 09 ص 154

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ