سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(72) پاکستان کی موجودہ حکومت .... علماء نے ان پر کفر کا فتویٰ لگایا تھا۔

  • 3854
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 1064

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا پاکستان کی موجودہ حکومت مسلمان ہے جب کہ ۱۹۷۰ء میں ۱۱۴ علماء نے ان پر کفر کا فتویٰ لگایا تھا۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

علماء نے کمیونزم اور سوشلزم کو کفر کہا ہے۔ جب بھی اسلام کے مقابلے میں کمیونسٹ یا سوشلسٹ نظام نافذ کیا جائے گا پھر یہ دارالمسلمین نہ رہے گا۔ اگر کسی کو اصرار ہو کہ کمیونزم کفر نہیں ہے تو پھر ایگل اور مارکس کو بھی مسلمان کہنا پڑے گا۔ کبھی بھی کوئی عقل مند ایلگ اور مارکس کو مسلمان نہیں کہے گا، سوائے مخبوط الحواس کے، بہرحال کمیونزم اور سوشلزم کفر ہے۔ نیز عراق کی تحقیقی عدالت نے بھی چار سال پیشتر کمیونزم اور سوشلزم کو کفر ہونے کا فیصلہ دیا تھا، لہٰذا اس نظریے کو اپنانے والا مسلمان نہیں۔ (اخبار ہفت روزہ اہل حدیث لاہور جلد نمبر ۳ شمارہ نمبر ۲۴)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 09 ص 152

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ