فتاویٰ جات
فتویٰ نمبر : 39
(139) دانتوں سے خون نکلنے کی صورت روزے کا حکم
شروع از بتاریخ : 21 September 2011 08:47 AM
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 اگر دانتوں میں سے خون نکل آئے اور اس کا  ذائقہ بھی محسوس ہو تو کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ ؟ اوراگر جسم کے کسی اور  حصہ  سے نکل آئے تو پھر کیا حکم ہے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شیخ صالح المنجد اس بارے ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں:

دانتوں سے نکلنے والاخون روزے پر اثرانداز نہيں ہوتا اورنہ ہی اس سے روزہ ٹوٹتا ہے ، چاہے وہ خود نکلے یا کسی کے زدکوب کرنے سے نکلے ۔لیکن روزے دار پر اس خون کو نگلنا حرام ہے ، اوراگر اس نے جان بوجھ کر نگل لیا تو پھرروزہ ٹوٹ جائے گا ۔(فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء ( 10 / 267 )

ھذا   ما عندی  واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 2 کتاب الصلوۃ



تبصرہ (0)
[Notice]: Undefined index: irsloading (cache/c62f257fe6ed43eb557019d638a0d780.php:75)