سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(43) سب سے پہلے وحی الٰہی کب اور کس مقام پر نازل ہوئی?

  • 3825
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 16316

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

(۱):سب سے پہلے وحی الٰہی کب اور کس مقام پر نازل ہوئی۔ وحی کے الفاظ اور معنی بتائیے؟

(۲) وہ کون سا مقدس مقام ہے، جس جگہ شق القمر کا معجزہ ظہور ہوا اور کس سن میں ؟

(۳) صلح حدیبیہ کب اور کس جگہ ہوئی اور اس صلح کی شرائط کیا تھیں؟

(۴) وہ مقدس غار کس جگہ ہے جہاں رسول خدا نے ہجرت کے وقت قیام فرمایا، تاریخ ہجرت اور دن لکھئے؟

(۵) مدینہ منورہ کے کن سے قبیلے کے لوگوں نے سب سے پہلے اور کہاں اسلام قبول فرمایا؟

(۶) سب سے پہلے جمعہ کی نماز کب اور کہاں پڑھی گئی؟

(۷) ہجرت سے قبل قریش مکہ کے کن کن لوگوں نے رسول اللہﷺ کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

(۱): مکہ مکرمہ کے اس ٹیلے پر جس کو حرا کہتے ہیں:

﴿اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِیْ خَلَقَ خَلَقَ الْاِِنسَانَ مِنْ عَلَقٍ﴾

’’(تو پڑھ) اپنے رب کے نام سے جو کہ خالق کائنات ہے اور جس نے انسان کو لوتھڑے سے پیدا کیا۔‘‘

(۲) مکہ میں نبوت کے نویں(۹) سال میں یہ واقعہ پیش آیا۔

(۳) ۶ھ میں حدیبیہ نامی جگہ میں (۱) دس سال تک آپس میں لڑائی نہیں ہو گی۔ (۲) اس سال مسلمان عمرہ کیے بغیر واپس جائیں گے (۳) اگر مسلم مکہ سے آ جائے تو اسے واپس کر دیں اور اگر کوئی مسلم مکہ چلا جائے تو واپس نہ ہو گا۔

(۴) ولادت ۵۴ ویں سال اور نبوت کے چودہویں سال میں سوموار کے دن غارثور میں قیام فرمایا۔

(۵) خزرج قبیلہ کے لوگوں نے سب سے پہلے عقبہ نامی جگہ میں اسلام قبول کیا۔

(۶) آپ سوموار سے جمعرات قباء میں بنی عمرو بن عوف کے پاس رہے اور بنی سالم بن عوف کی مسجد میں جو جبل عیہ متصل وادی میں تھی وہاں نماز جمعہ ادا کی۔

(۷) عتبہ، شیبہ، ابو سفیان،حارث، نضر، ابو البختری، حکیم، ابو جہل، نبیہ، امیہ، اور شیخ عدی (ابلیس) قابل ذکر ہیں۔ (اہل حدیث لاہور جلد نمبر ۱ شمارہ نمبر۳ ۴)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 09 ص 135

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ