سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(41) چاند، سورج، ستارے کیا چیز ہیں۔؟

  • 3823
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 980

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

چاند، سورج، ستارے کیا چیز ہیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جس چیز کا آسمان بنا ہے ان کا اصل مادہ بھی اسی سے معلوم ہوتا ہے، صرف ان میں درجہ دار اور مطابق ضرورت نور بھر دیا گیا ہے، تاکہ نظام دنیا چلتا رہے، جیسے ہم انسان روشنی کا کام لوہے کی تاروں سے شیشوں سے، کپڑوں سے لکڑی سے یعنی کئی ذرائع سے حاصل کر رہے ہیں، ورنہ ایک وقت آئے گا کہ ان اجرام کا نور کلیۃً ختم کر دیا جائے گا، کلام الٰہی میں لکھا ہے: (خَسَفَ الْقَمَرُ) ’’چاند کی روشنی مٹ جائے گی۔‘‘ ﴿وَاِذَا النُّجُوْمُ انْکَدَرَتْ﴾ ’’ستارے بے نور ہو جائیں گے۔‘‘ ﴿جُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ﴾ ’’سورج اور چاند کو یک جا کر دیا جائے گا‘‘ یعنی دونوں ایک پوزیشن میں بے نور اور بے سود ہوں گے حضور فرماتے ہیں کہ سورج چاند کا نور ختم ہونے کے بعد یعنی جب یہ قمقمے فیوز کر دیے جائیں گے تو انہیں جہنم میں پھینک دیا جائے گا، تاکہ ان کی پرستش کرنے والے ان بے بس حقیقت سے آگاہ ہو جائیں۔ (اخبار اہل حدیث سوہدرہ جلد نمبر ۱۳ شمارہ نمبر۴)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 09 ص 130

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ