سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(15) کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حاضر و ناظر ہیں یا نہیں?

  • 3797
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1407

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حاضر و ناظر ہیں یا نہیں ،اور ان کو ہر جگہ حاضر و ناظر سمجھنا جائز ہے یا نہیں؟

۲۔ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عالم الغیب تھے یا نہیں؟

۳۔ ایک آدمی یہ کہتا ہے کہ جیسے پانی میں کھانڈ مل کر شربت بن جاتا ہے، ویسے ہی محمد صلی اللہ علیہ وسلم خدا میں مل کر خدا بن گئے اور احد و احمد میں فقط میم ہی کا پردہ ہے ،جو برائے نام ورنہ ذات ایک ہے، تو کیا اس کا یہ قول صحیح ہے

۴۔ اہل قبور سے مدد مانگنا، ان کی قبروں پر چڑھاوے چڑھانا، گیارھویں پکانا، تعزیہ بنانا جائز ہے یا ناجائز؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

۱:ماسوائے اللہ عزوجل کے مخلوق میں سے کوئی بھی ہر وقت ہر جگہ حاضر و ناضر نہیں ہوسکتا یہ وصف اور درجہ صرف اللہ ہی کے لئے مخصوص ہے

۲۔ عالم الغیب بھی ماسوائے اللہ تعالیٰ کے اور کوئی نہیں ہوسکتا ، کیونکہ عالم غیب وہی ہوتا ہے جو سوائے اللہ تعالیٰ کے اور کسی کو معلوم نہ ہو۔

۳۔ یہ کلام بہت ہی ناجائز اور گمراہی کا ہے۔

۴۔ یہ سب امور بدعات و گمراہی کے ہیں، کیونکہ ان کا ثبوت کسی دلیل شرعی سے نہیں ملتا۔ حبیب المرسلین نائب مفتی مدرسہ اامینیہ دہلی (الا جوبۃ کلھا) صحیح۔ محمد یوسف مدرسہ امینیہ دہلی۔

(انصاری ۱۱ مارچ ۲۷ ۳۱ ) اخبار محمدی دہلی جلد نمبر ۱۴ ،نمبر۸۱، یکم جون ۱۹۰

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 09 ص 64

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ