سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(02) لوگ جمعرات کے دن، رات کے وقت گھیرا باندھ کر بیٹھ جاتے ہیں..الخ

  • 3784
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1049

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

حنفی علمائے اکرم اور ان کے حلقہ کے لوگ جمعرات کے دن، رات کے وقت گھیرا باندھ کر بیٹھ جاتے ہیں اور بتیاں گل کر دیتے ہیں، مرشد صاحب کلمے کا ذکر شروع کرتے ہیں ، جب پورا ہو جاتا ہے تو پھر ؟؟؟؟ تسبیح ززین پر مارتا ہے اور یہ سلسلہ ۱۵ منٹ تک جاری رہتا ہے کیا اس کا کتاب و سنت میں کوئی ثبوت ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سوال میں ذکر کردہ خاص کیفیت کے ساتھ کلمہ کا ورد سنت سے ثابت نہیں ہے۔ اگر کوئی آدمی سنت سمجھ کر اس طرح ورد کرتا ہے تو یہ نجاجائز اور بدعت ہے اور اگر کوئی شخص اس فعل کو سنت یا دین سمجھ کر نہیں کرتا تو پھر یہ ایک فضول شغل ہے اس کو چھوڑ کر اس طریقہ سے درود و ظائف کرنا چاہیے کہ جس طرح سنت سے ثابت ہے، تاکہ خدا سے اجر کا ستحق ہو جائے اہلحدیث لاہور جلد نبر۳ ش نمبر۱۷

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 09 ص 14

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ