سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(87) میں حج کو گیا، مگر افسوس وہاں میرا طواف افاضہ نہ ہو سکا..الخ

  • 3780
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1063

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

میں حج کو گیا، مگر افسوس وہاں میرا طواف افاضہ نہ ہو سکا اور پاکستان آگیا، میرا حج ہوا یا نہ اور اس کا تدارک کیا ہے، بیمار ہوں، غریب ہوں۔ (عبدالقادر سرائے سدھو ملتان)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یوم عرفات کے بعد طواف افاضہ بے حد ضروری ہے اور حج کا ضروری رکن ہے، طواف افاضہ رہ جانے سے حج مکمل نہیں ہو سکتا، دوبارہ حج کرنا پڑے گا، انتظام ہونے تک خدا سے معافی مانگتے رہیں۔ (ماہنامہ قوانین فطرت جلد ۶ شمارہ ۱۲ ص ۱۳)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 08 ص 107

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ