سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(35) رمل اور اضطباع کسے کہتے ہیں اور یہ کب اور کس طرح کیا جاتا ہے؟

  • 3728
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 4765

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

رمل اور اضطباع کسے کہتے ہیں اور یہ کب اور کس طرح کیا جاتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رمل کندھے ہلا کر پہلوان کی طرح تیز چلنے کا نام ہے، یہ طواف کرتے وقت پہلے تین چکروں میں کیا جاتا ہے اور باقی چار چکر میں رمل نہیں ہے، بدستور اپنی آہستہ رفتار سے چلیں، حدیث میں ایسا ہی آیا ہے، احرام کی اوپر کی چادر کو دائیں بغل کے نیچے سے کر کے اس کی دونوں کی طرف بائیں کندھے پر ڈال لیں۔ یہ طواف کے وقت ایسا کرنا مسنون ہے۔ اس کو اضبطاع کہتے ہیں، لیکن عورت کے لیے نہ رمل ہے، اور نہ اضبطاع۔ (عبداللہ امرتسریؒ روپڑی۶ ذی قعدہ ۱۳۸۰ہجری، فتاویٰ اہلحدیث جلد۳ ص ۵۹۲)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 08 ص 56

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ