سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(33) غیر مسلموں کی نظر میں حجر اسود کو بوسہ..الخ

  • 3726
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1241

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

غیر مسلم کہتے ہیں کہ مسلمان بھی غیر مسلموں کی طرح بت پرستی کر رہے ہیں مثلاً بیت اللہ کی طرف منہ کر کے عبادت کرنی یا حجر اسود کو بوسہ دینا، ہم لوگوں نے ان کو جواب دیا لَیْسَ الْبِرَّ اَنْ تُوَلُّوْا وُجُوْهَکُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ یا  وَ لِکُلٍّ وِّجْهَةٌ هَوَ مُوَلِّیْہَا  یا حجر اسود کو ہم نفع اور نقصان کا مالک نہیں سمجھتے صرف اپنے نبی کی پیروی کرتے ہیں۔ اس پر وہ اعتراض کرتے ہیں کہ ہم بھی بزرگوں کی پیروی کرتے ہیں گویا ہم بھی ان کو نفع ونقصان کا مالک نہیں سمجھتے۔ (اللہ دتہ خریدار ۱۹۸۱ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسئلے کی تحقیق کے لیے پہلے یہ دیکھنا ہے کہ مسلمان کعبہ اور حجر اسود کی طرف منہ کر کے کیا کہتے اور پڑھتے ہیں، بت پرست اپنی حاجات پر اور پرارتھنا ان بتوں سے کرتے ہیں اور مسلمان کہتے سبحان اللہ والحمد للہ، اللہ کے نام کی پاکی بیان کرتے ہیں، پس ان دونوں میں فرق نمایاں ہے اگر مسلمان بھی کعبہ اور حجر اسود کی عبادت کرتے تو ساری نماز میں کوئی لفظ تو کعبہ کو مخاطب کر کے کہتے، کعبے تو ہماری مدد کر۔ حالانکہ بت پرست بتوں سے پرارتھنا اور عجز ونیاز کرتے ہیں۔ (یکم شعبان ۱۳۴۵ہجری، فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ص ۵۱۳)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 08 ص 54

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ