سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(99) مصافحہ فالتخصیص بعد نماز جمعہ یا عیدین کے غیر وقت ملاقات کے..الخ

  • 3668
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1089

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

مصافحہ فالتخصیص بعد نماز جمعہ  یا عیدین کے غیر وقت ملاقات کے کرنا رسول اللہ ﷺ صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین  اور تابعین اور تبع  تابعین اور  آئمہ مجتہدین سےثابت ہے۔یا نہیں اور اس کا کیا حکم ہے۔اور  محققین نے حنفیہ نے اس کو کیا لکھا ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مصافحہ وقت نفا کے حضرت محمد رسول اللہﷺ اور  اصحاب کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین سے ثابت ہے۔اور بالتخصیص بعد نمازجمعہ اور عیدین کے بدعت ہے۔کسی حدیث سے ثابت نہیںاور آئمہ دین سے بھی منقول نہیں۔

شیخ عبد الحق نے شرح مشکواۃ میں لکھا ہے آنکہ بعضے مردم مصافحہ م کنند بعد  از نمازعید یا بعد  از جمعہ چیزے نسیت و بدعت است از جہت تحفیص وقت اسی طرح ملا علی قاری نے شرح مشکواۃ میں اور  ابن عابدین نے رد المختار میں لکھا ہے۔

(حررہ محمد شمس۔سید  محمد نزیر حسین)فتاویٰ نزیریہ جلد اول ص220)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 11 ص 364

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ