سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(71) جو کوئی السلام و علیکم سے ناراض ہو کر سلام کرنے والے کو بد کہے..الخ

  • 3646
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 1101

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

جو کوئی السلام و علیکم سے ناراض ہو کر سلام کرنے والے کو بد کہے وہ کیسا ہے۔جواب کتب معتبرہ سے زبان اردو میں تحریر فرمادیں اور جو عبارت کتاب کی ہو اس کا ترجمہ بھی کریں۔تاکہ عوام کو نفع ہو۔بینوا توجروا۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ ہے کہ سلام علیک طریقہ مسلو کہ مرضیہ جمیع انبیاء مرسلین ﷺ کا پایا گیا ہے اور جاری رہا ہے اور جاری رہے گا۔توجو شخص اس کو برا جانے و ہ استخفاف و اہانت اس کی کرے وہ فاسق ہے۔بلکہ خارج ہے دائرہ اسلام سے۔

الاية استخفاف الشريعة واستها نتها كفر كذافي العقائد والفقه

اور فصول عمادیہ اور فتاویٰ عالم  گیری اور بحرالرائق میں لکھا ہے۔

2 من لم يعرض بسنة من سنن المرسلين فقد كفراور بحر الرائق میں لکھا ہے۔3يكفر باستخفافسنة من السنن انتهي كلامة

خلاف پیمبر کسے راہ گزید     کہ ہرگز بمنزل نخواہد رسید

(طالب حسنین سید محمد نزیر حسین)

1۔اور جو  ہدایت کے واضح ہو جانے کے بعد بھی رسول کی نافرمانی کرے۔اور مسلمانوں کے رستہ کے علاوہ کوئی اور راستہ تجویز کرے۔تو جدھر جاتا ہے جائے ہم اسے جہنم میں جھونگ دیں گے۔اوروہ بدترین جگہ ہے اور شریعت کی توہین اور استخفاف کفر ہے۔2۔رسولوں کی کسی سنت سے راضی نہ ہونا کفر ہے۔3۔ پیغمبر کی سنت کا استحقاف کرنے سے آدمی کافر ہوجاتا ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 11 ص 242

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ