سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(44) قانون فطرت کا متبع خدا کی وحدانیت کا قائل اور..الخ

  • 3620
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1110

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قانون فطرت کا متبع خدا کی وحدانیت کا قائل اور اس کی ہستی کا مقر برگزیدہ مرسلان ایزدی کا معترف محض اس بنا پر کہ وہ اپنا  طریقہ عبادت طریق اسلامیہ سے جدا رکھتا ہے مشرک کافر دوزخی کہا جاسکتا ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرآن مجید کا منکر دو طرح سے ہے۔ایک اس کو منزل من اللہ نہ جاننے والا دوسرا اپنے حق میں واجب العمل نہ جاننے والا یہ دونوں کافر ہیں۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 11 ص 149

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ