سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(43) جس نے اپنی اولاد کو قرآن شریف پڑھایا اس کو آخرت میں..الخ

  • 3619
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1681

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جس نے اپنی اولاد کو قرآن شریف پڑھایا اس کو آخرت میں ایسی ٹوپی  ملے گی جس کی روشنی سورج سے بہت گنا ہوگی تو کیا تاج والے کا جسم کا یا بدن بھی سورج سے زیادہ روشن ہوگا اورجس نے قرآن کا درس دیا ان کو بھی ملے گا یا نہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث کے الفاظ میں تاج کی روشنی کا زکر ہے بدن کی روشنی کا نہیں لہذا یہ غیر ثابت ہے درس دینے والے کا زکر بھی حدیث شریف میں  نہیں ہے۔امید ہے اس کو بھی ملے گا۔(فتاویٰ ثنائیہ جلد اول صفحۃ 83)(یہ حدیث مشکواۃ  شریف ص186 باب فضائل القرآن فصل ثانی میں معاذ جہنی کی روایت سے مروی ہے۔)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 11 ص 148

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ