سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(24) اسلام میں مساوات ہے یا نہیں اور مساوات کی تعریف کیا ہے۔؟

  • 3602
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 2059

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اسلام میں مساوات ہے یا نہیں اور مساوات کی تعریف کیا ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مساوات بوجہ اتم موجود ہے جس ک معنی یہ ہیں کہ ہر ایک کو اس کا پورا حق دے کر عدل وانصاف ملحوظ رکھنا مثلا! چند ایک مہمانوں کو جو مختلف طبقات کے ہیں لڑکے جواب بوڑھے روٹی دیتے وقت بے دانت بوڑھے کو اس کے موافق نرم غذا دودھ وغیرہ اور جوانوں کو ان کے لائق بچوں کو ان کے مناسب غذا دینا یہ نہیں کہ بے دانت کو بھی سوکھی  روٹی دی جائے۔(اخبار اہل حدیث امرتسر جلد نمبر 33 ش 14)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 11 ص 118

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ