سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(68) کیا باجا فوٹو گراف سے قرآن مجید کا سننا جائز ہے؟

  • 3546
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1252

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیا باجا فوٹو گراف سے قرآن مجید کا سننا جائز ہے۔اور اس کے سننے سے کچھ ثواب بھی حاصل ہوتا ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

باجوں کو خریدنا بیچنا سننا منع ہے۔قال اللہ تعالیٰ

﴿وَمِنَ النَّاسِ مَن يَشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَن سَبِيلِ اللَّـهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَيَتَّخِذَهَا هُزُوًا ۚ أُولَـٰئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ﴾

﴿وَاسْتَفْزِزْ مَنِ اسْتَطَعْتَ مِنْهُم بِصَوْتِكَ وَأَجْلِبْ عَلَيْهِم بِخَيْلِكَ وَرَجِلِكَ وَشَارِكْهُمْ فِي الْأَمْوَالِ وَالْأَوْلَادِ وَعِدْهُمْ ۚ وَمَا يَعِدُهُمُ الشَّيْطَانُ إِلَّا غُرُورًا﴾

(بنی اسرایئل )

جملہ تفاسیر مبسوط میں یہی لکھا ہے۔  (فتاویٰ ستاریہ جلد اول صفحہ 13)

توضیح

فتاویٰ علماء حدیث ۔چونکہ راگ خود حرام ہے۔اسلئے باجے وغیرہ میں قرآن مجید سننا حرام ہے۔جب سننا حرام ہے۔تو اس پر ثواب کا مرتب ہونا محال ہے۔ (فقط۔علی محمد سعیدی خانیوال)

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

 

جلد 12 ص 139

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ