سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(63) قرآن شریف کی آیات پڑھ کر دھاگے میں دم کرنا جائز ہے یا نہیں؟

  • 3541
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-16
  • مشاہدات : 1565

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قرآن شریف کی آیات پڑھ کر دھاگے میں دم کرنا جائز ہے۔یا نہیں۔اگرجائز ہے تو حدیث  من عقد فقد سحرا وكما قال کا کیا مطلب ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو لوگ دھاگوں میں گرہ دے دے کر پڑھتے ہیں۔اور ٹوٹکے کرتے ہیں۔اُن کے متعلق قرآنی تعلیم یہ ہے۔

﴿ وَمِن شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَد﴾

ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے ایسے کاموں سے پنا ہ مانگنے کی تعلیم دی ہے۔ قرآنی آیات کو بھی اس طرح استعمال کرنا چاہیے۔جس طرح سلف سے منقول ہو۔ (فقط مفتی۔(فتاوی ستاریہ جلد نمبر 1 صفحہ 78)

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 12 ص 137

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ