سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(156) زکوٰۃ کا روپیہ کسی دینی مدرسہ پر خرچ ہو سکتا ہے۔

  • 3538
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1254

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیا زکوٰۃ کا روپیہ کسی دینی مدرسہ پر خرچ ہو سکتا ہے، اور اس سے اساتذہ کو تنخواہ دینا یا مدرسہ کی عمارت پر خرچ کرنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر زکوٰۃ کا روپیہ بیت المال میں جمع ہو، اور بیت المال سے تمام مصارف پر خرچ کرنا ہو تو پھر مدرسہ پر بھی اور اساتذہ کی تنخواہ پر بھی جائز ہو گا، اور اگر زکوٰۃ کے دیگر مصارف روک کر صرف مدرسہ ہی کو پیش نظر رکھا جائے، تو میری تحقیق میں یہ جائز نہ ہوا۔ (اہل حدیث سوہدرہ جلد ۳ شمارہ ۱۶)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 7 ص 278

محدث فتویٰ

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ