سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(51) جمع قرآن سے متعلق جب حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو گرفتار کیا گیا

  • 3531
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1864

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جمع قرآن سے متعلق جب حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کو گرفتار کیا گیا تو انہوں نے جوابدیا کہ یہ کام اتنا مشکل ہے۔کہ اگر مجھ پر پہاڑ ٹوٹ پڑتا تو وہ  آسان تھا۔ اس کام سے کہ میں قرآن کو جمع کر دوں۔

اعتراض

اس وقت اکثر صحابہ کرام  رضوان اللہ عنہم اجمعین  حافظ قرآن تھے۔ تو قرآن جمع کرنے  کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ  جب خود حافظ تھے۔تو اُن کو جمع قرآن کے لئے کیوں اتنی تکلیف پیش آئی۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرآن مجید کے سارے حافظ نہ تھے۔بلکہ متفرق مقام یاد رکھتے تھے۔اور اس لئے جمع کی ضرورت ہوئی۔اور قراتیں بھی کئی تھیں۔اس لئے یہ کام کوئی آسان نہ تھا۔

واہ  پیا جانے  یا  راہ  پیا  جانے (اخبار اہل حدیث سوہدرہ جلد 13 ش 13)

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 12 ص 134

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ