سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(43) سورتوں کے آخر میں جوابات صرف امام دے یا مقتدی بھی دے؟

  • 3522
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1102

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قرآن مجید  کی بعض سورتوں کے آخر میں جوابات صرف امام دے یا مقتدی بھی دے سکتے ہیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

احادیث میں نص صرف قاری کے متعلق ہے قاری پر قیاس کر کے اگر سامع بھی جواب دے تو اس کی  گنجائش ہے۔

(تحریر۔مولانا ابو البرکات احمد شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ گوجرانوالہ)

(تصدیق ۔حضرت العلام مولانا حافظ محمد گوندلوی اخبار الاسلام گوجرانوالہ جلد نمبر 1 ش 23)

توضیح

رسول اللہ ﷺ کا قول اور فعل دونوں امت کے لئے حجت ہیں۔

صلو كما رايتموني اصلي

قاری اورسامع دونوں کو شامل ہے۔قاری پر قیاس کرنے کی ضرورت نہیں۔لہذا ما عندی واللہ اعلم۔  (حررہ علی محمد سعیدی جامع سعیدیہ خانیوال)

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 12 ص 131

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ