سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(41) حرف ضاد ۔ض۔دال سے مشابہ ہے یا ظ۔؟

  • 3520
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1334

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حرف ضاد ۔ض۔دال سے مشابہ ہے یا ظ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مخارج حروف کا تعلق علم قراءت و تجوید سے ہے۔ضاد در اصل دال اور طاء کے درمیان ہے جب کہ زبان کو بایئں جانب گھمانا پڑتا ہے۔اُسے صحیح طور پر پڑھا جائے تو نزاع ختم ہوجاتی ہے۔ مگر چونکہ اصل مخرج سے نکالنے کی کوشش نہیں کرتا۔اس لئے کشمکش اور مسلک کے افتراق و امتیاز کی علامت بن گیا ہے۔اگر اصل مخرج سے آذاد رہ کر ہی اُسے ادا کرنا ہے تو اُردو۔فارسی۔اور عام عربی بول چال میں حرف ضاد و حرف  ظاء کے مشابہ ہی بلا تکلف بولا جاتا ہے۔ (اخبار اہل حدیث 15 جون و یکم جولائی 1962ء)

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 12 ص 130

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ