سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(18) کیا وہ بھی اب شاہ صاحب سے قرآن پڑھ سکتی ہے یا نہیں۔؟

  • 3497
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 1326

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زینب بچپن میں ایک شاہ صاحب کے پاس قرآن پڑھتی تھی۔اب  اس کی شادی ہوگئی ہے۔کیا وہ بھی اب شاہ صاحب سے قرآن پڑھ سکتی ہے یا نہیں۔؟  (غلام محمد)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صغر سنی میں تو جائز ہے۔بلوغت کے بعد جائز نہیں۔خواہ شادی ہوئی ہو یا نہ ہوئی ہو۔بہتر یہ ہے کہ وہ کسی عورت سے پڑھے یاکسی محرم سے پڑھے غیر محرم سے تعلیم حاصل کرناخطرات سے خالی نہیں۔ (اخبار اہل حدیث سوہدرہ جلد 8 ش 42)

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 12 ص 122

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ