سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(70) مد زکوٰۃ سے مدرسہ میں مدرسین و طلباء کو چندہ دے سکتے ہیں یا نہیں۔

  • 3415
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1038

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مد زکوٰۃ سے مدرسہ میں مدرسین و طلباء کو چندہ دے سکتے ہیں یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 غریب طلباء کے وظائف دے سکتے ہیں، مدرسین کی تنخواہ میں نہیں دے سکتے، کیونکہ وہ معاوضہ ہے، مختصر یہ کہ غرباء پر خرچ کر سکتے ہیں، رشتہ دار ہو یا غیر رشتہ دار۔ (اہل حدیث جلد نمبر ۴۱ نمبر ۱۸) (فتاویٰ ثنائیہ جلد نمبر۱ ص۴۶۶)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 7 ص 244

محدث فتویٰ

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ