سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نوحہ سننے کی حرمت

  • 27
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 3050

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته میرا سوال ہے کہ کیا اسلام میں نوحے سننا حرام ہے یا نہیں ۔؟قرآن و سنت سے راہنمائی فرمائیں ۔؟

 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شیخ بن باز رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ نوحہ کرنا اور سننا دونوں کام حرام ہیں۔ نوحہ کرنے کی حرمت کے بارے تو بہت سی روایات مروی ہیں اور نوحہ سننے کی ممانعت کے بارے مروی روایت سند کے اعتبار سے قوی نہیں ہے اگرچہ اس کا متن اور مضمون اپنے شواہد کے سبب سے معتبر ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 2 کتاب الصلوۃ

 

محدث فتویٰ کمیٹی

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ