سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(51) عورت سجدہ کس طرح کرے ۔

  • 2988
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 922

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 عورت نماز کا سجدہ باتباع سنت اس طرح کرے کہ اس کی کہنیاں اس کے پہلوؤں سے الگ اور پیٹ رانوں سے جدا ہو، جیسا کہ حدیث ابودائود عن میمونة و حدیث مسلم و بخاری عن عبد اللہ بن بحینه سے ظاہر ہے یا اپنی کہنیوں کو رانوں سے ملا کر زمین سے اس طرح مل جائے کہ گویا کہ وہ اس سے چمٹ گئی۔ جیسا کہ حدیث عن یزید بن حبیب انّه صلی اللہ علیه وسلم مرّ علٰی اِمْرَاتَیْنِ تُصلِّیَانِ فَقَالَ اِنْ سَجَدْتما فضمّا بعض اللحم الی الارض ان المرأة فی ذالک لیست کالرجل۔ روی ابو دائود فی مراسله و رواہ البیہقی من طریقین موصولین لکن فی کل منہما متروک؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیلکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت مرد دونوں کا نماز پڑھنے کاایک ہی طریقہ ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: صَلُّو کَمَا رَأیْتُمُوْنِیْ اُصَلِّی رواہ البخاری۔ اور بخاری باب سنتة الجلوس فی التشہد میں ہے کانت ام الدرداء تجلس فی صلٰوتھا جلیسة الجرجل و کانت فقیھة۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عورتیں بھی مردوں کی طرح بیٹھیں اور جو حدیثیں بیہقی اور ابو دائود کی مذکور فی السوال ہیں وہ ضعیف ہیں قابل حجت نہیں۔

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 3 ص 175

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ