سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(49) مدرک الرکوع کا کیا حکم ہے ۔

  • 2986
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 907

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 بسم اللہ الرحمن الرحیم مدرک رکعت کی رکعت ہو جانے کے متعلق اہلحدیث حضرات میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔ درست بات کون سی ہے۔ 


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیلکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بسم اللہ الرحمن الرحیم رکوع میں ملنے سے رکعت کے ہوجانے میں زمانہ سلف سے اختلاف چلا آ رہا ہے۔ بعض علماء نے طرف گئے ہیں کہ رکعت نہیں ہوتی اور بعض علماء کے نزدیک رکوع میں ملنے سے رکعت ہو جاتی ہے۔ میری تحقیق ناقص میں اول الذکر فریق کے دلائل قوی ہیں اور یہی صحیح ہے۔ حدیث میں ہے۔
ما ادرکتم فصلوا و ما فاتکم فاتموا الحدیث جتنا حصہ امام کے ساتھ پائو پڑھ لو اور جس قدر رہ جائے امام کی نماز کے بعد پورا کر لو۔ تو ضروری ہے کہ رکوع پانے والا امام کی نماز ختم ہونے پر قیام اور سورہ فاتحہ اٹھ کر پڑھ لے اور باقی رکعت جو اس نے رکوع کے بغیر پائی ہے وہ بھی پڑھے کیوں کہ نماز ترتیب کے ساتھ ہوتی ہے۔ و اللہ اعلم بالصواب۔

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 3 ص 174

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ