سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(42) اکابر علماء احناف اور رفع الیدین

  • 2979
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1359

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اکابر علمائے احناف کا رفع الیدین کے بارے میں آراء کیا ہیں ؟ 


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیلکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قاضی ثناء اللہ صاحب پانی پتی ما لابد میں رفعیدین کی بابت لکھتے ہیں کہ اکثر فقہاء و محدثین اثبات آں مے کنند۔ اور مولوی عبد المومن صاحب مرحوم دیو بندی مولانا عبد الحئ صاحب لکھنوی کے شاگرد تھے ان کی روایت تھی کہ مولانا رفع یدین کیا کرتے تھے۔
مولوی عبد الحق صاحب ملتانی، مولانا انور شاہ صاحب دیوبندی مرحوم کے شاگرد ہیں ان کی روایت ہے کہ میں نے شاہ صاحب کو رفعیدین کرتے دیکھا۔ اسی طرح شاہ صاحب کے اور شاگردوں سے بھی سننے میں آیا ہے کہ فرمایا کرتے تھے: رفع یدین عمر بھر میں کبھی کر لینا چاہیے ایسا نہ ہو کہ اس سنت کے تعلق سوال ہو۔ مولانا انور شاہ مرحوم بھی (رفع یدین) کے منسوخ کے قائل نہیں ہیں بلکہ اپنے شاگردوں کو فرمایا کرتے تھے۔ کہ گاہے بگاہے اس پر عمل کر لینا چاہیے تا کہ قیامت میں یہ سوال نہ ہو کہ اس سنت کو کیوں چھوڑ دیا۔ اس کے گواہ مولوی عبد الکبیر صاحب کشمیری حال امرتسری ہیں۔
آمین بالجہر اور رفع یدین کرنے والوں کو بنظر حقارت دیکھنا درست نہیں کیوں کہ بہت سے صحابہ و تابعین اور ائمہ مجتہدین ان کو سنت سمجھتے ہیں۔

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 3 ص 157

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ